ایف بی آر نے قوم کو شکوک وشبہات میں مبتلا کر رکھا ہے:پاکستان ٹیکس فورم 

لاہور( کامرس رپورٹر )پاکستان ٹیکس فورم نے کہا ہے کہایف بی آر کی پالیسیاں نقصان کا باعث ہیں ، جب لوگوں کو معلوم ہے کہ ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی جائے گی تو پھر وہ کیوں بروقت اپنا گوشوارہ جمع کرائیں گے ، جو گوشوارہ یکم جولائی کو آناچاہیے وہ اگست میں آتا ہے ۔پاکستان ٹیکس فورم کے چیئرمین ذوالفقار خان نے وزیراعظم ، مشیر خزانہ ، سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کو لکھے گئے کھلے خط میں کہا ہے کہ ایف بی آر نے پوری قوم کو شکوک وشبہات میں مبتلا کر رکھا ہے ، 26لاکھ گوشوارے جمع کرنے سے زیادہ اخراجات کر دئیے جاتے ہیں۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر گوشواروں کی تشہیری مہم کے اخراجات کی تفصیلات سے آگاہ کرے۔ ایف بی آر گوشوارہ جمع کرانے کی آخری تاریخ30 ستمبر ہونے کی تشہیری مہم پر کروڑوںروپے کے اخراجات کرتا ہے لیکن پھر تاریخ میں توسیع کر دی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن