قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس‘مختلف ترمیمی بلوں پر غور

لاہور(خصوصی نامہ نگار  )چیئر پرسن قائمہ کمیٹی برائے داخلہ مسرت چیمہ کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا پنجاب اسمبلی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، رکن صوبائی اسمبلی سعید اکبر خان ، نوابزادہ وسیم خان اورسیکرٹری پنجاب اسمبلی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ’’دی پنجاب پیرول بل 2020 ‘‘،’’ دی پنجاب گڈ کنڈکٹ پرازنر‘‘ ،’’ پروبیشنل ریلیز ترمیمی بل 2020‘‘اور’’دی پروبیشنل آف آفینڈنڈرز ترمیمی بل 2020 ‘‘پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر طبقے میں بہتری کے لیے قوانین لارہی ہے ،معمولی نوعیت کے قیدیوں کی تربیت اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی حکومت قانون سازی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں بلوں پر مزید مشاورت اور تفصیلی غور کے لیے چند روز بعد دوبارہ اجلاس ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن