اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز) ہسپتال میںایم ٹی آئی کے خلاف تمام یونین ۔ایسوسی ایشز متحد ھو گئی ہیں۔ھم نے پہلے بھی یونیورسٹی کو پمز سے الگ کروایا،ہر آنے والی حکومت پمز پر تجربات کرتی ھے۔اور اللہ پاک کے فضل وکرم اور ملازمین کے اتحاد سے ناکام ھوجاتی ھے۔موجودہ حکومت بھی ایم ٹی آئی کے ذریعے غریب عوام ،مریضوں اور ملازمین سے مفت علاج کی سہولیات چھیننے کی کوشش کر رہی ھے۔جو ملازمین کو کسی صورت قبول نہیں۔اس حوالے سے پمز میں اھم اجلاس ھوا جسمیں نان گزئیٹڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (انقلاب گروپ) اتفاق گروپ،پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن۔نرسز ایسوسی ایشن۔افیسرز ایسوسی ایشن۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن۔ڈاکٹرز ایسوسی ایشن۔کرسچن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی قائدین اور سٹاف نے بھر پور شرکت کی۔اور اعلان کیا کہ اگر ایم ٹی آئی کا نفاز پمز ہسپتال میں کیا گیا تو ھم اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان جنرل باڈی کی میٹنگ میں کریں گے۔
پمزہسپتال میںایم ٹی آئی کیخلاف تمام یونین ایسوسی ایشز متحد ہو گئیں
Oct 08, 2020