اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین(یو این ایچ سی آر) کے ہائی کمشنر فیلیپو گرینڈی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے یو این ایچ سی آر کے ہائی کمشنر فیلیپو گرینڈی نے جنیوا میں یو این ایچ سی آر کے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکا کو بتایا کہ انہوں نے یو این ایچ سی آر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے پیر کو شروع ہونے والے سالانہ اجلاس کے پہلے روز ذاتی حیثیت سے شرکت کی جس کے بعد ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر انہوں نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا ہے تاہم ان میں کورونا وائرس کی معمولی علامات پائی گئی ہیں جس کے باعث وہ گھر سے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔