پاکستان کواہم اقتصادی مرکز کے طورپرفروغ دینا ہمارانصب العین ہوناچاہیے:صدر

Oct 08, 2020 | 10:49

ویب ڈیسک

صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ محض اہم تذویراتی محل وقوع کواجاگرکرنے کی بجائے پاکستان کواہم اقتصادی مرکز کے طورپرفروغ دینا ہمارانصب العین ہوناچاہیے۔
ایک نجی نیوزچینل کوانٹرویومیں صدرنے کہاکہ ایران افغانستان چین اوروسط ایشیائی ریاستوں سمیت پورے خطے کے ساتھ زمینی راستے اورتجارتی روابط ہونے کی وجہ سے پاکستان گوادربندرگاہ کے ذریعے چین سے تجارت کااہم راستہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈکوپہلے ہی گوادرمنتقل کرچکاہے اور افغانستان میں امن کی بحالی کے بعدعلاقائی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوسکتاہے۔
صدرنے ایک سوال پرکہاکہ افغانستان کے اندرامن میں اصل رکاوٹ بھارت جیسے امن دشمنوں کاکردارہے جنہوں نے ہمیشہ خطے کاامن تباہ کرنے کی کوشش کی ہے خواہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں مظالم ہوں یااقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کامعاملہ ہو۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے مختلف بلاکس اورفورموں میں جاکرخطے میں اپناتسلط قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔
صدرنے ایک اورسوال کے جواب میں کہاکہ گوادربندرگاہ کی ترقی سے وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ بڑے پیمانے پرروابط کی سہولت میسرآئے گی۔

مزیدخبریں