کراچی(نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر میں ایم کیوایم صوبہ بلوچستان کے صدر عمران کاکڑنے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل،وسیم اخترواراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔ملاقات میںبلوچستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیااور تنظیمی کام کو مزیدبہتر انداز میں کرنے پر غور کیا گیا،اس سلسلے میں 17اکتوبر کو نصیر آباد میںاور1نومبر کو کوئٹہ میںجنرل ورکرز اجلاس منعقد کیا جائے گا۔