مالی میں دہشت گردوں کے حملے میں16فوجی ہلاک،10 زخمی

بماکو (این این آئی)افریقی ملک مالی کے وسطی علاقے میں دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پرحملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں16یکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مالی کی فوج کی طرف سے پہلے جاری ایک بیان میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت اور آٹھ کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم وسطی مالی میں ایک طبی عہدیدار نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 16 بتائی جب کہ دس سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ایک سکیورٹی ذرائع نے شناخت خفیہ رکھتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد سولہ ہوگئی ہے۔دوسری جانب وسطی مالی شہر بانکاس کے میئر مولائی گویندی نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں 16فوجی اہلکار مارے گئے۔ ایک دوسرے مقامی عہدیدار نے ہلاکتوں کی تعداد 10 بتائی ۔قبل ازیں منگل کے روز عالمی سلامتی کونسل نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اس کی انکوائری شروع کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...