خوست‘ افغانستان (شنہوا) مشرقی صوبہ خوست کے دارالحکومت خوست شہر کے ایک مدرسہ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک طالب علم جاں بحق اور 17 زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ صوبے کے عہدیدار مولوی محمد صابر صابری نے بتایا دھماکہ بدھ کی رات مظہر العلوم مدرسہ میں ہوا۔ ایک طلب علم کی جانب سے مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔
خوست کے مدرسہ میں بم دھماکہ‘ طالب علم جاں بحق‘ 17 زخمی
Oct 08, 2021