سعودی عرب: کرونا وائرس قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ ریال جرمانہ‘ 2 سال قید 

Oct 08, 2021

ریاض(اے پی پی)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 2 لاکھ ریال تک جرمانے کے علاوہ  2 سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا سے محفوظ رہنے کے لیے جن افراد کو ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنے کا پابند کیا جاتا ہے وہ احتیاطی اقدامات کے تحت کیا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ اصول کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والے افراد کو 2 لاکھ ریال تک جرمانہ یا 2 سال قید یا بیک وقت دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پابندی کی دوسری بار خلاف ورزی کرنے پر سزا دگنی کردی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے وا لے کے  غیر ملکی ہونے کی صورت میں اسے سزا کی تکمیل کے بعد ملک بدر کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ کردیاجائے گا۔

مزیدخبریں