پاکستان کا طویل القامت اعجاز  بھکر میں سپردخاک

Oct 08, 2021

دلیوالا ( نامہ نگار ) پاکستان کے طویل القامت شخص محمد اعجاز جو گزشتہ روز طویل علالت کے باعث انتقال کرگئے تھے کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں تھلہ سریں میں ادا کردی گئی ۔ ضلع بھکر کو پوری دنیا میں متعارف کروانے والے محمد اعجاز نے اپنی آخری ایام انتہائی کسمپرسی اور تنگدستی میں گزارے۔ جس میں ضلعی انتظامیہ کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ ضلع بھکر کو پوری دنیا میں متعارف کروانے والے محمد اعجاز نے اپنی آخری ایام انتہائی کسمپرسی اور تنگدستی میں گزارے۔ 1976ء میں ضلع بھکر کی تحصیل دریاخان کے گائوں تھلہ سریں میں عالم شیر چنگڑ کاشتکارکے ہاں پیدا ہوئے ۔محمد اعجاز کی عمر 45 سال تھی۔ 18سال کی عمر میں محمد اعجاز چنگڑ کا قد بڑھنا شروع ہوا ۔28 سال کی عمر تک ان کا قد 7فٹ 8 انچ تک پہنچ کے رک گیا۔ محمد اعجازکے رہن سہن کے لیے گھر میں ہر چیز سپیشل طور بنائی گئی تھی ۔ان کے کمرے کے دروازے کی لمبائی 8 فٹ تھی۔ جبکہ ان کی چارپائی کی لمبائی بھی 8 فٹ تھی۔ محمد اعجاز کی شلوار قمیض 22 میٹرکپڑے میں تیار کرائی جاتی۔ لوگ دور دراز سے ان کے ساتھ تصاویر بنانے کے لیے آتے۔

مزیدخبریں