ایم پی اے بلال اصغر کی نااہلی کیلئے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی 

 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کی نا اہلی کیلیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے جامعہ پنجاب سے بی اے کی سپلیمنٹری امتحان کے اصل داخلہ فارم طلب کر رکھا تھا۔جبکہ فیصل آباد بورڈ سے بھی داخلہ سے متعلق رپورٹ طلب کی گئی۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست پر سماعت کی۔ زیر سماعت درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ نے جعلی ڈگری کی بناء پر الیکشن لڑا اور انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی میں حقائق کو چھپایا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ بلال اصغر وڑائچ کے انتخابات کو کالعدم قراردیکر ضمنی الیکشن کروانے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...