امریکہ کو افغانستان کے فوجی حل کی ناکامی پر خبردار کرتے رہے: معید یوسف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے امریکی جریدے فارن افیئرز میں مضمون لکھا ہے۔ انہوں نے مضمون میں کہا ہے کہ افغان جنگ کا کوئی فوجی حل موجود نہیں تھا۔ پاکستان امریکہ کو افغانستان کے فوجی حل کی ناکامی پر خبردار کرتا رہا۔ افغانستان میں بدامنی کے افغان عوام پر تباہ کن اثرات ہوں گے۔ افغانستان میں بدامنی سے پاکستان اور ہمسایہ ممالک اثر انداز ہوں گے۔ پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ کی بھاری قیمت چکانا پڑی۔ اس ضمن میں 50 سے زائد عسکریت پسند گروپوں نے جنم لیا۔ دہشتگرد گروپوں نے پاکستان کو امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے پر نشانہ بنایا۔ پاکستان آج بھی 40  لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔ دنیا کو نئی افغان حکومت کے ساتھ مشاورت سے آگے بڑھنا چاہئے۔ عالمی برادری کو افغانستان میں امن کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ افغنستان سے لاتعلقی پاکستان کیلئے آپشن نہیں۔ افغانستان میں استحکام وسطی ایشیاء کے ساتھ علاقائی رابطے کیلئے اہم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...