بریسٹ کینسر مہلک مرض‘ بروقت تشخیص ضروری ہے: بیگم ثمینہ عارف علوی

 اسلام آ باد (آئی این پی ) صدرپاکستان کی اہلیہ اور خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا  ہے کہ بریسٹ کینسر مہلک مرض ہے ، ہر سال ہزاروں خواتین بروقت تشخیص اورآگاہی نہ ہونے کی وجہ سے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔ بریسٹ کینسر آگاہی مہم کی مناسبت سے اپنے  پیغام ثمینہ عارف علوی نے کہاکہ اس مرض کی علامات کے بارے میں جانیں ، سینے یا اس کے اطراف میں گلٹی یا کسی بھی قسم کی  غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ بیگم ثمینہ علوی نے یہ بھی کہا کہ میڈیا سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اکتوبر کے مہینے میں  بریسٹ کینسر کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کریں ۔پاکستان بھر میں آج نیشنل  پنک الیومینیشن ڈے منایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...