لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شہبازشریف نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈالر، ایل این جی، مہنگائی اور بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، ہر روز بگڑتے حالات تقاضا کررہے ہیں کہ آنکھیں کھول کر دیکھا جائے۔ طویل المدت معاہدے برقرار رکھے جاتے تو قوم کو مہنگی ایل این جی سے بچایا جاسکتا تھا۔