ڈالر ایل این جی،مہنگائی بے روز گاری بلند ترین سطح ،پر حکومت کے پاس حکمت عملی نہیں،شہباز شریف

Oct 08, 2021

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شہبازشریف نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈالر، ایل این جی، مہنگائی اور بیروزگاری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، ہر روز بگڑتے حالات تقاضا کررہے ہیں کہ آنکھیں کھول کر دیکھا جائے۔ طویل المدت معاہدے برقرار رکھے جاتے تو قوم کو مہنگی ایل این جی سے بچایا جاسکتا تھا۔

مزیدخبریں