مری روڈ پر میٹروبس ٹریک کے ستونوںپرپینٹنگ کا کام جاری

راولپنڈی (اکمل شہزاد سے)پی ایچ اے کی جانب سے راولپنڈی شہر کی خوبصورتی کیلئے سرکاری و پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مری روڈ پر میٹروبس ٹریک کے ستونوںپردلکش رنگ و روغن کر کے خوبصورت پینٹنگ کا کام جاری ہے، پی ایچ اے نے یہ اقدام مری روڈکی خوبصورتی کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے کیا ہے ،پی ایچ اے کی جانب سے میٹروبس ٹریک کے پلیئرز کے رنگ اور مرمت کیلئے ٹینڈر جاری کئے تو پرائیویٹ فرموں کی جانب سے کروڑوں روپے کے اخراجات بتائے گئے، چیئر مین پی ایچ اے آصف محمود نے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بچت پالیسی اور پرائیویٹ سرکاری پارٹنرشپ کے تحت کمپنیوں کے ساتھ ایم او یو سائن کیا، نجی کمپنیوں نے میٹروٹریک کے پلیئرز کی مرمت اور مری روڈ پر مختلف مقامات پر فٹ پاتھوں پر بیٹھنے کیلئے خوبصورت بینچوں اور شیڈ بنانے کے کام کا آغازکیا، پرائیویٹ کمپنیوں کو صرف اپنا نام اور مونوں گرام لکھنے کی اجازت ہوگی ، پلیئرز پر صرف مونو گرام پرنٹ کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن