نارائن جگن ناتھ ویدیا ہائی سکول  کے طلبا  کا دورہ دفتر خارجہ 

اسلام آباد (نا مہ نگار)اخوت فائونڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے، نارائن جگن ناتھ ویدیا ہائی اسکول کے طلبا نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔ طلبا کا یہ وفد اس وقت پاکستان کے مختلف حصوں کا تعلیمی دورہ کر رہا ہے ،اس وفد میں کراچی سے کشمور تک سندھ کے مختلف علاقوں سے تقریبا 85طلبا شریک تھے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفد میں شامل طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے، قوم کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کی اہمیت کو اجاگر کیا، وزیر خارجہ نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سندھ کے تعمیری کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

ای پیپر دی نیشن