عید میلادالنبیﷺ کو شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں ، حکمت عملی تیار 

سکھر/ٹنڈومحمدخان /نواب شاہ (بیورورپورٹ/نامہ نگاران) ڈپٹی  کمشنر سکھر جاوید احمد نے 12ربیع الاول کے موقع پر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں  اپنی آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت کی ،جس میں مختلف فرقات کی علماء اکرام کے علاوہ  مختلف شہری اور قانون نافز کرنے والے اداروں کے افسران نے  شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر سکھر نے تمام علمائے اکرام پر زور دیا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  پر امن منانے کے لئے اپنے خطبوں میں مذہبی ہم اہنگی اور بھائی چارگی کا درس دیں،اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر سکھر نے میونسپل انتظامیہ سمیت تمام ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ شہر سمیت دیگر تعلقوں کے ہیڈ کواٹرز اور شہروں میں 12 ربیع الاول کے مناسبت سے صفائی ستھرائی سمیت جلوسوں کے روٹس پر صفائی کے بہتر انتطامات کیئے جائیں ۔اس موقع پر رینجرزکے کرنل عظیم نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر ملکی حالات کو نظر میں رکھتے ہوئے ظابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کیا جائے اور 12 ربیع الاول کے جلوسوں کے شرکاء کو اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلوس اور ریلیوں کو ٹائم پر نکالیں، ٹنڈو محمد خان سے نامہ نگارکے مطابق عید میلاد النبی صہ کے تمام پروگرامات ، ریلیاں ، محفلیں کے درمیان امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں پولیس آفسران سمیت زیلی انتظامیہ ، صحت ، واپڈا ، میونسپل کمیٹی محکموں کے آفسران ، ضلع بھر کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماء  سمیت ضلعی امن کمیٹی ، آرگنائیزر ، تاجر اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر راؤ غلام حسین سمیت دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی،نواب شاہ سے بیورورپورٹ عاطف ابڑوکے مطابق کمشنرشہید بینظیرآباد ڈویژن سید محسن علی شاہ کی زیر صدارت جشن عیدمیلادالنبی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اجلاس کمشنر آفیس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید محسن علی شاہ نے کہا کہ اسلام محبت واخوت کا درس دینے والا مذہب ہے حضرت محمد ﷺنہ صرف مسلمانوں کے لئے بلکہ پورے عالم انسانیت کے لئے رحمت بناکر بھیجے گئے،اس موقع پر مذہبی رہنماؤں نے ڈویڑنل و ضلع انتظامیہ کی جانب سے جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اجلاس میں ،ڈپٹی کمشنر سانگھڑ ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ،ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عامر حسین پنہور،ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد تاشفین عالم،ایس ایس پی شہید بینظیرآباد کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی،ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ لنجار،ڈائریکٹر تعلیم نادر حسین سومرو، ایم ایس پی ایم سی اسپتال ڈاکٹر عبدالرزاق میمن، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، انفارمیشن آفیسر شیر محمد جمالی سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور تینوں اضلاع کے مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن