جامعہ کراچی میںسیمینار بعنوان  ’’اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘‘  آج ہوگا

کراچی (نیوز رپورٹر) انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی جامعہ کراچی کے زیر اہتمام عالمی خلائی ہفتہ کے موقع پر سیمینار بعنوان:  ’’اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘‘  کی افتتاحی تقریب صبح9:30 بجے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ ہذا پروفیسر ڈاکٹرمحمد جاوید اقبال خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے ۔دیگر مقررین میں قومی اور بین الاقوامی اسکالرز شامل ہیں جو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔ کانفرنس میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ، محققین اور اسکالرز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن