ملک بحرانوں کی زد میں ‘ ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہے: چوہدری شہباز


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سٹی نائب صدر چوہدری شہبازاحمد چھینہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے دور میں پی ٹی آئی نے دھرنے دیئے اور روزانہ احتجاج کر کے حکومت کو ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی اور اب اقتدار میں آکر تین سالوں میں کوئی ایک کام ایسا نہیں کر سکی جس سے عوام کو کوئی ریلیف یا ملک کو فائدہ پہنچا ہوالٹا ہر شعبہ تنزلی کا شکارہوا ہے اور ملک بحرانوں کی زد میں ہے، پی ٹی آئی کے پانچ سالہ مسلسل احتجاج اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے استعمال کے باوجود (ن) لیگ نے اپنے دور اقتدار میں ملکی ترقی و خوشحالی کی خاطرجو اقدامات اٹھائے ان کے ثمرات آج بھی ملک و قوم کو میسر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...