ماضی کی طرح پیسہ نمائشی منصوبوں پر ضائع نہیں کیاگیا: ماجدمنظور کاہلوں 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء اور وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پروگرام کے ضلعی کوارڈینیٹر ماجد منظور کاہلوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے آئینی پانچ سال مکمل کرے گی حکومت کی تمام تر توجہ عوام کے مسائل پر مرکوز ہے تحریک انصاف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے آخری حد تک جائے گی، عوام کو ریلیف کے کاموں کی اعلیٰ قیادت خود نگرانی کر رہی ہے پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں ماضی کی طرح پیسہ نمائشی منصوبوں پر ضائع نہیں کیا اور ماضی میں نمائشی منصوبوں پرسرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہوا اور ان نمائشی منصوبوں کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچا، اپنے ایک بیان میں ماجد منظور کاہلوں نے کہا کہ حکومت کی ٹھوس پالیسیوں نے مخالفین کے منفی پراپیگنڈا اور سازشوں کو ناکام کر دیاہے وزیر اعظم عمران خان کی سحر انگیز شخصیت نے پوری دنیا میں پاکستان کی قدر و منزلت میں اضافہ کیا، سابق حکمرانوں کی کرپشن نے ملک کو بری طرح متاثر کیا جبکہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سے ہر شعبہ مستحکم ہو رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...