مہنگائی سے تنگ عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں:ملک رشید احمد 


الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں۔حکمرانوں کی نا اہلیوں نے ملک اقتصادی ،سیاسی و پارلیمانی بحرانوں میں ڈبو دیا ہے ۔ملک بھر میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی سے حکومت کو گھر بھیج کر عوام کو سرخروکرینگے ۔تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگانے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اور ملکی عوام کی صورتحال یہ ہے کہ دووقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے کیا ممبران صوبائی اسمبلی ملکی محمد احمد خاں ،ملک احمد سعید خاں ،ملک اعجاز خاں آف کھائی ،ملک ریاض خاں ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل بھی انکے ہمراہ تھے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...