تلمبہ (سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں مس رابعہ نے صبح سویرے اچانک ذبح خانہ تلمبہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ذبح خانہ کی صفائی اور ذبح ہونے والے جانوروں کے گوشت کو چیک کیا۔ انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر تلمبہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ملازمین کی حاضری، ہسپتال کی صفائی اور مختلف وارڈز کا مکمل معائنہ کیا۔