ملتان ( لیڈی رپورٹر ) ایم پی اے سبین گل خان اور سماجی رہنما طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ باہمی احترام، مذہبی رواداری اور حقوق کی فراہمی سے ہی امن اور معاشی استحکام ممکن ہے۔ خواتین قیام امن کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں خواتین رویوں میں نرمی اور برداشت کو فروغ دیں جبکہ عورت کو شعور اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے ۔مختلف مذاہب اور فرقہ کے لوگوں میں امن کے ساتھ رہنے یکساں سلوک سے ہی امن کا قیام ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویمن پیس فورم اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان ایس پی ڈی او کے اشتراک سے امن آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا معاشرے میں تبدیلی کیلئے عورت کو شعور اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔