چیئرمین انگلش کرکٹ بورڈ کا استعفیٰ، پاکستان کا نقطہ نظر رجسٹر ہوا: شاہ محمود

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور کے استعفے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی ہم منصب سے کرکٹ ٹیم کے دورے کی یکطرفہ منسوخی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ انگلینڈ ٹیم کا دورہ منسوخ ہونے پر کرکٹ شائقین میں مایوسی تھی۔ انگلینڈ ٹیم کا دورہ بغیر مشاورت منسوخ کرنے سے سرکاری ٹی وی، عوام پی سی بی سب کا نقصان ہوا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ یہ ان کی حکومت کا نہیں بلکہ کرکٹ بورڈ کا اپنا فیصلہ تھا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے تحفظات برطانوی کرکٹ بورڈ  تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔ واٹمور کے استعفے سے لگتا ہے کہ پاکستان کا نقطہ نظر رجسٹرڈ ہوا ہے۔ ہمارا مقصد سمجھانا تھا کہ ایسے فیصلے کرنے سے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایسے فیصلوں سے کھلاڑیوں اور شائقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ ٹیم کو اپنا شیڈول دیکھنا چاہیے کہ وہ کب تشریف لاسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ واٹمور کو دورہ پاکستان کی منسوخی پر شدید تنقید کا سامنا تھا۔

ای پیپر دی نیشن