انسداد ڈینگی ٹیمیں لاروے کی افزائش روکنے کیلئے متحرک ہو کر کام کریں: ڈی سی وہاڑی

وہاڑی(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ کرائم رپورٹر‘ نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مبین الٰہی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنرنے اس موقع پر کہا کہ انسدادِ ڈینگی ٹیمیں مچھر لاروے کی افزائش نسل کی روک تھام کیلئے متحرک ہو کر کام کریں ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرولنس مؤثر انداز سے کی جائے تمام ہاٹ سپاٹس کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے انڈ رائیڈ سرگرمیوں کو بہتر بنایا جائے انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے عوام انسداد ڈینگی کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کریں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد جعفر چوہدری، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر راؤ مسعود اکبر،ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کامران انور، سی او ایم سی راؤ نعیم خالد، سی او تحصیل کونسل ناصر نعمان شاہ، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی ڈاکٹر نوید اور دیگر افسران موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن