یوفون کا صارفین کیلئے فیملی ہیلتھ انشورنس متعارف کر ا نے کامعاہدہ

Oct 08, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر یوفون نے مائیکرو انشورنس کمپنی گروپ کے ذیلی ادارہ مائیکرو انشور کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان میں یوفون صارفین کے لئے باسہولت اور سستی ہیلتھ انشورنس پروڈکٹ 'یو صحت فیملی' پیش کی گئی ہے۔ یہ انشورنس پروڈکٹ ہر پاکستانی یوفون صارف کو کم لاگت، سہل ،اور فکرمندی سے محفوظ انشورنس کے ذریعے صحت کے آن لائن حفاظتی دائرہ کار میں لا رہی ہے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل گروپ کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ (ای وی پی)، وائرلیس سروسز، شہباز خان نے کہا، "ہم مائیکرو انشور کے اشتراک سے اپنے صارفین کو باسہولت انشورنس کی خدمات کی فراہمی پر خوش ہیں۔ صارف کو مرکزی اہمیت دینے والے برانڈ کے طور پر یوفون اپنے صارف کی زندگی کے ہر پہلو اور ان کی صحت کو بنیادی اہمیت دینے کے لئے پرعزم ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یو صحت فیملی سے نہ صرف ہمارے صارفین کو باسہولت انداز سے انشورنس کی سہولت میسر ہوگی بلکہ ملک میں صحت کی سہولیات کی رسائی سے متعلق موجود وسیع خلیج کو بھرنے میں بھی مدد ملے گی۔" مائیکرو انشورنس پاکستان کے سی ای او اوار مائیکرو انشورنس کمپنی گروپ کے وائس پریذیڈنٹ، ریحان بٹ نے کہا، "ہم انشورنس مصنوعات کی تیاری اور فراہمی میں یوفون کے فخریہ شراکت دار ہیں اور ہم نے گزشتہ تین سالوں کے دوران سینکڑوں صارفین تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ 

مزیدخبریں