مکرمی! اللہ کے فضل سے پاکستان کے عوام حکمران بشمول تمام ادارے دنیا میں نمبر ون ہیں اسی طرح ادارہ الیکشن کمشن آف پاکستان کو ہی لے لیں۔ پاکستان کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز میں جو کہ غالباً 205 وارڈز پر مشتمل ہے کے الیکشن 12 ستمبر 2021 ء کو ہوئے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ کسی ایک وارڈ سے بھی دھاندلی کی آواز نہ آئی یہاں تک کہ اگلے دو روز کے اخبارات میں دھاندلی کا لفظ پڑھنے کو نہ ملا حالانکہ وہ ہی الیکشن کمشن کا اور وہ بھی بغیر الیکٹرانک ووٹنگ مشین E.V.M اتنا شفاف کہ کچھ نہ پوچھو ، گویا کہ الیکشن کمشن ادارہ مبارک کا حق دار ٹھہرا ۔ اس کے مقابلہ میں روس کے پارلیمانی الیکشن میں جو کہ اسی ماہ مورخہ 20 ستمبر 2021 ء کو بذریعہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین E.V.M ہوئے ان کو الیکٹرانک ووٹ مشین کے باوجود اپوزیشن کے علاوہ امریکہ اور یورپی یونین نے بھی مشکوک قرار دے دیا۔ اس وقت حکومت اور اپوزیشن میں بحث ہو رہی ہے کہ ووٹنگ مشین پر ہو نہ ہو کام تو الیکشن کمشن کا ہے اسے ہی کرنے دیں وہ بہتر فیصلہ کر سکتی (والسلام دعا گو ،محمد نواز)