لاہور(نامہ نگار) ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا قبحہ خانوں اور مساج سنٹرز پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روزقحبہ خانوں اور مساج سنٹرز پرچھاپے مار کرغیراخلاقی حرکات پر 8خواتین سمیت 21 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ کوٹ لکھپت سے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث16 مرد و خواتین جبکہ شادمان کے ہوٹل میں ریڈ کے دوران 5 مر د خواتین کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہوٹل اور مساج سنٹرز کی آڑ میں غیر اخلاقی و غیر قانونی سرگرمیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔