انسداد ڈینگی سرگرمیاں، کمشنر کا دورہ راوی ٹائون،ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

لاہور (سٹی رپورٹر) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں جائزہ لینے کیلئے راوی ٹاون کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے مین راوی روڈ، مولانا احمد علی روڈ کے گرد آبادیوں کا دوہ کیا۔کمشنر لاہور نے ڈینگی سرویلنس پر مامور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے بارے میں علاقہ مکینوں سے فیڈ بیک لیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر علاقے کے لوگ سرکاری ٹیموں کیساتھ مکمل تعاون کریں۔ یہ ٹیمیں جانفشانی سے کام کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے گرداوری کی ڈیجیٹیلائزیشن سمیت دیگر بورڈ آف ریونیو کے اہداف کے حصول کو سو فیصد پر لانے کا ہدف دے دیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ریونیو پڑتال رپورٹس مکمل کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن