لاہور(سٹاف رپورٹر) قبضہ مافیا کیخلاف اینٹی کرپشن پنجاب کی سربراہی میں تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا جا رہا ہے۔ آپریشن میں مشترکہ طور پر محکمہ مال اور پولیس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن کی سورس رپورٹ پر اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کی بریڈنگ سکیم کے لئے مختص ہزاروں ایکڑ اراضی سالوں سے قبضہ مافیا کے زیر استعمال تھی۔ مجموعی طور پر 2 ارب 30 کروڑ 91 لاکھ روپے کی سرکاری زمین واگزار کرائی گئی۔ اینٹی کرپشن ملتان کی سربراہی میں محکمہ مال ، اور پولیس نے 1389 ایکڑ رقبہ واگزار کرا لیا۔لائیو سٹاک بریڈنگ سکیم کے لئے مختص تقریبا دو ہزار ایکڑ سرکاری اراضی پر با اثر قبضہ گروپس سالوں سے مسلط تھے جبکہ ماندہ سات سو ایکڑ اراضی کی واگزاری کے لئے اینٹی کرپشن کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری کا آپریشن جاری ہے۔ قابضین اور محکمہ مال کے افسران کے خلاف تین مقدمات تھانہ اینٹی کرپشن ملتان میں درج کر لئے گئے ہیں۔
اینٹی کرپشن سورس رپورٹ پر اربوں کی اراضی وگزار کرائی، ترجمان
Oct 08, 2021