افسر شاہی، ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے گلاب دیوی انڈر پاس منصوبہ تاخیر کا شکار ہے، ذکراللہ مجاہد

Oct 08, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افسر شاہی اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت کے سبب گلاب دیوی انڈر پاس منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔ اب اس منصوبہ کی مزید تاخیر برداشت نہیں جا سکتی،تاخیر سے اس کی لاگت میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے ہزاروں افراد اذیت کا شکار ہیں۔اتفاق ہسپتال، گلاب دیوی ہسپتال،چلڈرن ہسپتال،جنرل ہسپتال میں جانے والے مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ان خیالات کااظہا ر انہوں نے جے آئی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام گلاب دیوی انڈر پاس منصوبہ کی تاخیر کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں