ٹیکس دہندگان15 اکتوبرتک کی توسیع سے استفادہ کریں،ایف بی آر

Oct 08, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام ٹیکس دہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ 15 اکتوبر 2021 تک کی  توسیع سے استفادہ کریںاورتاخیر کے بغیر اپنا ریٹرن داخل کرائیں ، اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ بروقت انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے وہ نظام کے مسائل کی پریشانیوں سے بھی بچ جائیں گے جو کہ آخری دن پورٹل پر غیر معمولی ٹریفک کی وجہ سے ہوسکتی ہیں۔ایف بی آر نے اپنے آئی ٹی سسٹم کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آئی آر آئی ایس سافٹ ویئر چوبیس گھنٹے کام کر ے۔

مزیدخبریں