ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاکیخلاف مریم نواز کی اپیل کاتحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف مریم نواز کی اپیل پر سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل ڈویژن بنچ سے جاری حکم نامہ میں کہاگیاہے کہ مریم نواز کی نئی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں ؟ عدالت فیصلہ کرے گی،مریم نواز کے وکیل کی استدعا پر رجسٹرار آفس اعتراضات ختم کررہے ہیں،مریم نواز کے وکیل کے مطابق سزا کے بعد کے اضافی حقائق عدالت کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں،مریم نواز کی سزا کے خلاف مرکزی اپیل پر سماعت 13 اکتوبر کو ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن