اسلام آباد ( نوائے وقت رپو رٹ ) عالمی ادارئے صحت نے چھاتی کے کینسر کو سب سے زیادہ عام کینسر قرار دیا ہے جو کہ ہر سال ہزاروں خواتین کی جان لے لیتا ہے۔ 8اکتوبر کو پنک رِبن کی بریسٹ کینسر آگاہی مہم کی حمایت کیلئے پاکستان کی100 سے زائد اہم عمار توں کو گلابی روشنیوں سے سجا یا جا ئے گا۔اِن عمارات میںایوانِ وزیر ِاعظم، ایوانِ صدارت، سپریم کورٹ، اعلیٰ عدالتیں، گورنر ہاؤسزز، مینارِ پاکستان،قائداعظم کا مزاراور مختلف بینکس شامل ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پنک رِبن پاکستان عمرآفتاب نے کہا’’ الیو مینیشن (illumination) مہم کامقصد عوام میں اس موضوع کے حوالے سے شعور اور آگاہی پیداکرنا ہے، اس موضوع کو مرکزی دھارے میں لانا اور پالیسی سازوں کو اس بیماری کو ترجیح دینے کیلئے اْبھارنا ہے۔ پاکستان میں ہر سال 83,000 چھاتی کے سرطان کے کیسزز رپورٹ ہوتے ہیں جن میں سے 40,000 خواتین اس مرض کے ہاتھوں جان کی بازی ہار دیتی ہیں۔