صحابہ کرامؓ کے گستاخوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دلوائی جائے ، علامہ احمد لدھیانوی

اسلام آباد(خبر نگار)حکومت صحابہ کرام کی شان میں ہونے والی گستاخیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے فی الفور مؤثر قانون سازی کرے،صحابہ کرام کے گستاخوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دلوائے وگرنہ اہلسنت والجماعت ملک بھر میں عظمت صحابہ مارچ کریں گے ، مولانااعظم طارق شہید کی مذہبی،سیاسی،سماجی،پالیمانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربرا علامہ محمد احمد لدھیانوں،مرکزی صدر اہلسنت والجماعت علامہ اورنگزیب فاروقی،ایم پی اے جھنگ مولانا معاویہ اعظم،علامہ مسعود الرحمن عثمانی مقتدر علما کرام،مذہبی جماعتوں کے قائدین،سیاسی عمائدین نے اٹھارویں سالانہ شہدائے اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس ہاکی گرانڈ آبپارہ اسلام آباد میں کیا۔علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ گزشتہ محرم کی طرح اس سال بھی محرم الحرام میں صحابہ کرام کی شان میں گستاخیوں کا سلسلہ پہلے سے زیادہ ہوا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ صحابہ کرام کے گستاخوں کی سرپرستی کرنیوالوں نے اب ایک بار پھر پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیاں تیز کر دیں۔ایم پی اے جھنگ مولانا محمد معاویہ اعظم طارق نے کہا کہ میں تحفظ ناموس صحابہ کیلئے والد گرامی مولانا اعظم طارق شہید کی پارلیمانی جد و جہد کو قانون سازی تک جاری رکھوں گا اس سلسلے میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پیش کی جانے والی قراردادیں اور بل اسی جد و جہد کا حصہ ہیں علامہ مسعودالرحمن عثمانی نے کہا کہ ملک پہلے بہت سارے خنجر بردار جلوسوں کی وجہ سے بدامنی کا شکار ہے ۔مولانا ربنواز حنفی نے کہا کہ اسلامی شعائر کو جان بوجھ کر متنازع بنانے کی سازشیں ہو رہی ہیں ،کانفرنس میں مطابہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان برادر اسلامی ملک افغانستان میں بننے والی موجودہ فاتح طالبان کی اسلامی حکومت کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے۔کانفرنس سے مولانا عبدالخالق رحمانی،مفتی عبدالوحید جلالی، علامہ اشرف طاہر،علامہ عطا محمد دیشانی،مولانا شیخ تصدق،مولانا فراز حیدری،مولانا ثنااللہ حیدری،مولانا رمضان مینگل،محترم عبداللہ گل،ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری لیاقت علی،ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری،سابق ایم این اے جمشید دستی نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...