لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی اتھلیٹ اولمپیئن ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ٹریننگ کے حوالے سے بتاوں تو کافی مشکلات کا سامنا کیا ہے۔سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹوکیو اولمپکس میں شرکت اور پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے اتھلیٹ ارشد ندیم اور ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے بریفنگ دی، کمیٹی میں ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو اعزازی شیلڈ دی گئیں۔ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ2015 میں واپڈا کی نوکری لی،اس کے بعد سپورٹس شروع کیا،اداروں سے اگر سپورٹس ختم کی گئی تو ملک سے سپورٹس ہی ختم ہوجائیگی۔اداروں سے سپورٹس سپورٹ ختم کی جارہی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے، اپیل کرتا ہوں کہ اداروں سے سپورٹس کوختم نہ کیا جائے۔
اداروں سے سپورٹس ختم نہ کی جائیں : ارشد ندیم
Oct 08, 2021