لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ صبح سویرے جاگتے ہی زلزلے کی خبر سْننا خوفناک ہے۔میری دْعائیں بلوچستان کے پیارے اور بہادر لوگوں کے ساتھ ہیں۔میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ فوری امدادی کوششوں سے صورتحال قابو میں رہے۔بلوچستان! محفوظ اور مضبوط رہیں۔قومی کرکٹر احمد شہزاد نے شدید دْکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ’کوئٹہ کے زلزلے کی خوفناک خبر کے ساتھ جاگنا پریشان کْن ہے۔میرے خیالات اور دعائیں ہرنائی کے عوام کیساتھ ہیں، اللہ سب کو سلامت رکھے، آمین۔شاداب خان نے کہا کہ میری دْعائیں، بلوچستان زلزلے کے متاثرین کیساتھ ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔
بلوچستان زلزلہ خوفناک‘دعائیں متاثرین کیساتھ ہیں : قومی کرکٹرز
Oct 08, 2021