لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کے بائولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر پاکستان پہنچ گئے۔ وہ روم آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد سکواڈ کے بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے۔سابق پروٹیز کرکٹر باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل لاہور میں نیشنل ٹی ٹونٹی کے میچز میں بائولرز کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ان کی رہنمائی کرنا چاہتے تھے مگر بلوچستان کے سکواڈ میں چار کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ورلڈکپ کے لیے منتخب کرکٹرز کے قرنطینہ کا پلان بھی تبدیل ہوگیا، سب کو اب ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر آج مقامی ہوٹل میں قائم بائیو ببل کا حصہ بننا ہے، یوں ورنن فلینڈر کو ایک دن بھی قذافی سٹیڈیم میں بائولرز کو ایکشن دیکھنے کا موقع نہیں ملے گا۔