گزشتہ انتخابات میں  کوتاہیوں  پر سیکھنے کی ضرورت: عامر خان

کراچی (نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے بلدیہ ٹائون میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے سیاسی حالات اور گہری نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور صورتحال پر نہ صرف گہری نظر رکھی جائے بلکہ کارکنان اخبارات کا مطالعہ کر کہ حقیقی صورتحال کا ادراک حاصل کریں عوام سے قریبی رابطے میں رہیں اور مرکز سے آنے والی ہدایات پر سختی سے عمل کریں نظم و ضبط ایم کیو ایم پاکستان کا خاصہ رہا ہے اس پہ عمل کر کہ ہی ہم اپنی صفوں میں نہ صرف اتحاد پیدا کر سکتے ہیں بلکہ اسے برقرار بھی رکھ سکتے ہیں گلی محلوں میںشرپسند عناصر پر نظر رکھیں اور قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کرتے ہوئے کسی بھی نا پسندیدہ عناصر سے الجھنے کے بجائے متعلقہ ذمہ داروں سے رابطہ کریں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...