کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) گذشتہ روز ہجویری بازار کے سید غلام عباس رضا کے دو بیٹے گیارہ سالہ سید علی اکبر اور نو سالہ سید قاسم زمان سکول جا رہے تھے کہ کوٹلی مغلاں کا محمد فیضان انہیں ورغلا پھسلا کر موٹر سائیکل پر بٹھا کے لے گیا اور ویرانے میں ان سے زیادتی کی کوشش کی تاہم بچوں کے شور مچانے پر فرار ہوگیا ۔ ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔