فظ آباد : لوگوں سے پیسے بٹورنے پر 3سوئی ناردرن ملازمین برطرف

Oct 08, 2021

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)نواحی گائوں دھریاں پنڈی بھٹیاں کے رہائشی رائے صفدر علی ولد بشیر احمد نے محکمہ ایف آئی اے کو درخواست دیتے ہوے الزام عائد کیا کہ انکے گائوں میں سوئی گیس کنیکشن فراہمی کا کام شروع کیا گیا تو نیو کنیکشن کی فراہمی کے لئے محکمہ گیس کے ملازم ندیم اختر نے ایک لاکھ دس ہزار روپے جبکہ میٹر لگانے والی ٹیم کے ملازمین  ظہور احمد اور راشد نے فی میٹر پانچ سو روپے کے حساب سے 56ہزار روپے وصول کئے جس پر محکمہ ایف آئی اے نے اپنی کاروائی شروع کردی جبکہ محکمہ کی جانب سے تینوں ملازمین کو برخاست کردیا گیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمہ سوئی گیس کے مقامی افسر اپنی کمپنیاں بناکر پرائیویٹ بندوںسے کام کرارہے ہیں جس کی وجہ سے فراہمی سوئی گیس کی آڑ میں صارفین سے لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں۔متاثرہ صارفین نے ایم ڈی سوئی گیس لاھور اور جی ایم گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ میں بڑھتی کرپشن کی فوری انکوائری کرواکے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

مزیدخبریں