اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئر مین سینیٹر رضا ربانی نے فیڈریشن کی کارکردگی اور اخراجات کے جائزے کیلئے سب کمیٹی تشکیل دیدی۔ جمعرات کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا ۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ 41 فیڈریشن نے آنے والے سالوں میں اپنے ایونٹ شیڈول کا بتایا ہے ،کیا ہم فیڈریشن سے گزشتہ سالوں کی کارکردگی رپورٹ نہیں طلب کر سکتے، ہر فیڈریشن اپنے گزشتہ برسوں کے ایونٹ، کارکردگی اور اخراجات کی تفصیل فراہم کرے۔ چیئر مین نے کہاکہ ہم نے اس معاملے پر سب کمیٹی بنانی ہے۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ اس انفارمیشن کے لیے کمیٹی کی ضرورت نہیں ہے۔چیئرمین رضا ربانی نے فیڈریشن کی کارکردگی اور اخراجات کے جائزے کے لیے سب کمیٹی تشکیل دیدی،