فجر اوپن،ایشین اوپن، ایشین تائیکوانڈو کلب ،قومی ٹیم تہران روانہ

کراچی (اے پی پی)ایران کے دارلخلافہ تہران میں کھیلی جانے والی 31 ویں فجر اوپن،تیسری ایشین اوپن اور 10 ویں ایشین تائیکوانڈو کلب چمپئین شپ میں شرکت کیلئے قومی تائیکوانڈو اسکواڈ جمعرات کو کراچی سے نجی ائرلائن کے ذریعے براستہ دوحہ تہران روانہ ہوگیا۔ 6 رکنی قومی اسکواڈمیں ہارون خان، شاہ زیب، حمزہ سعید،ابوبکر، تیمورسعیداورکوچ شہزادہ محمد آصف شامل ہیں۔ قومی ٹیم آج (جمعہ) سے تہران میں ایرانی کوچزکی نگرانی میں ٹریننگ سیشن کاآغازکرے گی جو پانچ دن جاری رہے گی۔ قومی کھلاڑی 13 اکتوبر کو ر 10 ویں ایشین تائیکوانڈو کلب چیمپئین،14 تا 16  اکتوبر تک فجر اوپن اور 17 اکتوبر کو ایشین اوپن کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی قومی تائیکوانڈو ٹیم کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائزر آصف عظیم، کومبیکس اسپورٹس کے جنرل مینیجر زبیر ماچا اور سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے رخصت کیا۔

ای پیپر دی نیشن