ٹریڈنگ کارپوریشن افسران کا مختلف کاٹن جننگ فیکٹریز کا دورہ 

Oct 08, 2021


ملتان (خبر نگار خصوصی) ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے افسران نے خانیوال، کبیر والا، جہانیاں، لودھراں اور بہاولپور میں مختلف کاٹن جننگ فیکٹریوں کا دورہ کیا۔ مقامی جنرز و کاشتکاروں سے کپاس کی موجودہ صورت حال، پیداوار اور اوپن مارکیٹ میں پھٹی کے ریٹس اور حکومتی پالیسیوں بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ٹی سی پی کے افسران کا کہنا تھا کہ اس سال کپاس کی فصل بہت اچھی ہے فی ایکڑ پیداوار بہتر ہے اور اوپن مارکیٹ میں کپاس کے ریٹس بہت مناسب ہیں جس سے کسان مطمئن ہیں۔ حکومت نے کپاس کے کاشتکاروں کی مالی معاونت اور کپاس کی پیداوار کو مستحکم کرنے کیلئے کم سے کم ریٹ پانچ ہزار روپے فی من مقرر کیا ۔ اگر اوپن مارکیٹ میں پھٹی کا ریٹ پانچ ہزار روپے فی من سے نیچے آتا ہے تو وفاقی حکومت کے اشارے پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کاشتکاروں کو بہتر معاوضہ دینے کیلئے اور اوپن مارکیٹ میں پھٹی کے ریٹ کو بہتر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریگا۔

مزیدخبریں