لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک ختم نبوت کے رہنماؤں نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ،خطباء عظام اور مبلغین سے اپیل کی ہے کہ آج جمعۃالمبارک کے خطبات میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی فضیلت پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے اورگیارہ، بارہ ربیع الاول کومرکز احرار چناب نگر(ربوہ) میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس اوردعوتی جلوس میں شرکت کے لیے لوگوں میں ترغیبی مہم چلائی جائے۔