ثاقب نسیم پائما کے مرکزی چیئرمین،جاوید اصغر وائس چیئرمین منتخب


کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن (پائما ) کے سالانہ انتخابات برائے 2021-22 میں ثاقب نسیم بلامقابلہ مرکزی چیئرمین جبکہ جاوید اصغر سینئر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔ پائما کے اعلامیے کے مطابق محمد جنید تیلی وائس چیئرمین برائے سندھ بلوچستان ریجن جبکہ اویس نثار پنجاب کے پی کے ریجن کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔سندھ بلوچستان ریجن سے پائما کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے لیے جاوید خانانی،آصف امان اللہ،بہروز کپاڈیا، رضوان الماس اور شعیب شریف جبکہ پنجاب کے پی کے ریجن سے خلیل قیصر،محمد نعمان افضل،محمد رمضان، بلال اسلم، محمداحمد،سہیل احمد اورمحمد عمیر مظہر ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ پائما کے6اکتوبر2021کو  ہونے والے اجلاس عام میںسالانہ حسابات کی منظوری بھی دی گئی جبکہ تمام ممبران نے سبکدوش سینئر وائس چیئرمین حنیف لاکھانی اورسبکدوش وائس چیئرمین فرحان اشرفی کی خدمات پرشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔پائما کے سبکدوش سینئر وائس چیئرمین حنیف لاکھانی اورسبکدوش وائس چیئرمین فرحان اشرفی نے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ہرممکن تعاونکا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداریارن کے تاجروںکے مسائل حل کرنے میں اپنابھرپورکردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ یارن سے متعلق بجٹ میں ڈیوٹی اسٹرکچر میں کمی صرف ہماری کامیابی نہیں بلکہ یہ سب ممبران کے تعاون سے ہی ممکن ہوا جنہوں نے ہرلمحے ہمارا حوصلہ بڑھایا اور ہم نے وفاقی سطح پر باالخصوص وزارت تجارت ،ایف بی آر اور وفاقی وزراء کے ساتھ یار ن پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں کمی کا مقدمہ پیش کیا جس میں ہمیں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی جبکہ سرکاری اداروں سے خوشگوار تعلقات کے ساتھ ساتھ وزارء سے وفود کی ملاقاتوں کے بھی مثبت نتائج برآمد ہوئے۔پائما کے نومنتخب مرکزی چیئرمین ثاقب نسیم، وائس چیئرمین جاوید اصغراور وائس چیئرمین برائے سندھ بلوچستان ریجن محمد جنید تیلی نے سابقہ عہدیداروں کی کوششوں کو مزید نتیجہ خیز بنانے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ پولیسٹر کاٹن یارن ٹریڈنگ اور مینوفیکچررزکو درپیش مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کے لیے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں گے اور وفاق کی سطح پر مضبوط آواز بلند کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن