گوادر (بیورو رپورٹ)کیسکو گوادر کے ترجمان کی طرف سے مکران کے صارفین کو مطلع کیا گیا ہے کہ کیسکو بلوچستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجینئر محمد عارف کی زیرِ صدارت 8 اکتوبر کو بوقت صبح 10 بجے سے 12 بجے تک ایکسیئن آپریشن کسکو آفس گوادر میں کھلی کچہری لگائی جائے گی ۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجینئر محمد عارف صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات سنیںگے اور ان کے ازالہ کے لیے موقع پر اقدامات کے لیے احکامات جاری کرینگے۔کھلی کھچہری میں ایس ای مکران سرکل انجینئر عبدالستار لاشاری، ایکسین آپریشن گوادر انجینئر امیر علی بگٹی ایکسین کیچ گہرام گچکی اور دیگر متعلقہ افسران موجود رہیں گے۔