ڈی سی ک ا دورہ ایمن آباد، گوجرانوالہ یونیورسٹی کیلئے اراضی کا ملاحظہ کیا


ایمن آباد (نامہ نگار )یونیورسٹی کے قیام کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال نے ایمن آباد میں گرڈ اسٹیشن کے قریب موجود قریبا چالیس ایکڑ سرکاری اراضی کا موقع ملاحظہ کیا اس موقع پر انکے ہمراہ اے ڈی سی جی ڈائریکٹر بلدنگ کے علاوہ محکمہ مال کے تحصیلدار نعیم مونگا ،قانون گونزر محی الدین،پٹواری چوہدری محمد یونس کے علاوہ دیگر عملہ بھی موجود تھا یاد رہے ایمن آباد میں سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی موجود ہے جس پر لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے ۔چند برس پیشتر یہاں پر وکلاء کالونی ۔صحافی کالونی اور بھینس کالونی وغیرہ کے منصوبہ جات بنانے کی باز گشت سنی گئی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...