بھارتی شہر چندی گڑھ میں 60سالہ برطانوی خاتون سفارت کار کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کاواقعہ پیش آیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں سال فروری میں اپنا عہدہ سنبھالنےوالی برطانوی سفارت کار نےپولیس کواپنی شکایت درج کرواتے ہوئےنے کہا کہ گذشتہ بدھ کو جب وہ ٹینس کھیلنے کے لئےصبح ساڑھےچھ بجے کے قریب سیکٹر 9 میں اپنی رہائش سے نکل کر چندی گڑھ لان ٹینس ایسوسی ایشن (سی ایل ٹی اے)کی طرف جا رہی تھیں تو ہوٹل مانٹ ویو کے قریب ایک شخص اپنی موٹر سائیکل پرمیرے پیچھے آیا اورمجھےہراساں کیااور اپنے ہاتھ سے یا کسی چیزسےمیری پیٹھ پر زورسے مارا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس پر چیخی چلائیں اور اس کے پیچھے دوڑیں لیکن وہ بھاگ گیا ۔سفارتکار کی شکایت کی بنیاد پر سیکٹر 3 پولیس سٹیشن میں دفعہ 354 A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔چندی گڑھ کے ایس ایس پی کلدیپ سنگھ چہل نے کہا ہےکہ ٹیمیں علاقے میں نصب سی سی ٹی وی سکین کر رہی ہیں،ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ چندی گڑھ میں بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے واقعہ کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ چندی گڑھ پولیس اس سلسلہ میں تحقیقات کر رہی ہے۔
بھارتی شہرچندی گڑھ میں 60 سالہ برطانوی خاتون سفارت کار کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ
Oct 08, 2021 | 16:39